سقوط کابل کے بعد جرمن سفارتکاروں کے طالبان سے اولین مذاکرات

   

کابل : سقوط کابل کے بعد جرمن سفارت کاروں نے طالبان کے نمائندوں سے پہلی مرتبہ ملاقات کی۔ جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں بالخصوص انسانی بحران کی صورتحال اور اس کے ممکنہ حل پر توجہ مرکوز رہی۔ افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی مندوب یاسپر وِیک اور نامزد سفیر مارکوس پوٹسیل نے ان مذاکرات میں طالبان پر زور دیا کہ وہ امدادی منصوبوں میں تعاون کریں، جس پر طالبان کا ردعمل مثبت رہا۔