سلامتی کونسل میں شام سے متعلق رپورٹ پر بحث

   

اقوام متحدہ،14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 جنوری کو شام سے متعلق انسداد کیمیائی ہتھیاروں کی تنظیم (اوپي سي ڈبلیو) کی ایک رپورٹ پر بحث ہو گی۔اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کے پریس سکریٹری فیڈور اسٹرججووسک نے پیر کو یہ اطلاع دی۔اوپي سي ڈبلیو کی اس رپورٹ میں شام کے دوما شہر میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال سے متعلق تفصیلات ہے ۔ مسٹرا سٹرججووسک نے پیر کو کہا‘‘روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام سے متعلق اوپي سي ڈبلیو کی ایک رپورٹ پر بحث کرے گا جس میں سات اپریل 2018 کو دوما شہر میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تفصیلات ہیں’’۔