نیویارک : ہندوستانی ترنگا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں نصب کیا جارہا ہے کیوں کہ ہندوستان آج کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی 2 سالہ میعاد کی شروعات کررہا ہے۔ ہندوستانی سفیر برائے اقوام متحدہ ٹی ایس تری مورتی اور سلامتی کونسل میں تقریب کے دوران پرچم لگائیں گے۔ ناروے، کینیا، آئرلینڈ اور میکسیکو بھی سلامتی کونسل کے نئے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے اِس اہم ادارہ کا حصہ بن رہے ہیں۔ سلامتی کونسل 15 رکنی ہے جس کے 5 ارکان امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس کو ویٹو پاور حاصل ہے۔