اقوام متحدہ ۔ فلسطین پر اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس اتوار تک موخر کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں، اجلاس اتوار کو بلایا جائے۔امریکہ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کی ہدایت کردی اور اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ واضح رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔