نیویارک : تازہ بیلسٹک میزائل ٹسٹ کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین فرانس، آئرلینڈ اور ایسٹونیا کے سفیروں کا کہنا تھا کہ یہ میزائل ٹسٹ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کا ایک حصہ تھا۔ امریکہ اور برطانیہ کا موقف بھی اس سے ملتا جلتا تھا۔ شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ شمالی کوریا پر ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے صلاح مشورے بند دروازوں کے پیچھے کیے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔