سلامتی کونسل کو غزہ میں ہاسپٹلس کو نشانہ بنانے پر تشویش

   

نیویارک : اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے ہاسپٹلس میں 136 حملے کیے، وہ ہاسپٹلس میں مسلح گروہوں کی موجودگی کے اپنے دعویٰ کو ثابت نہیں کرسکا۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے اجلاس میں اسرائیلی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے رکھا۔ سلامتی کونسل نے غزہ میں ہاسپٹلس، مریضوں اور فیسیلیٹیز کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستانی وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔