سلامتی کونسل کی طرف سے مالی کے صدر اور وزیر اعظم کی گرفتاری کی مذمت

   

Ferty9 Clinic

نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی کی فوج کی طرف سے عبوری صدر اور وزیر اعظم کی گرفتاری کی متفقہ طور پر مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ان رہنماؤں کی فوری رہائی اور ملک میں سویلین حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مالی کے صدر اور وزیراعظم کو پیر کے روز فوجی کرنل اسیمی غویتا نے گرفتار کر لیا تھا۔ غویتا ہی کی سربراہی میں گزشتہ برس مالی میں فوجی بغاوت ہوئی تھی۔ غویتا نے الزام عائد کیا ہے کہ عبوری صدر اور وزیراعظم سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔