سلامتی کونسل کے ارکان نے کویت کا دورہ کیا

   

Ferty9 Clinic

کویت سٹی ۔29جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے کویت کا سرکاری دورہ کرکے کویت۔عراق تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ کویت نیوز ایجنسی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل نمائندے منصور الاوتابی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کا یہ پہلا کویت دورہ ہے ۔ منصور اوتابی نے کہا کہ اس دوران انہوں نے 1990-1991 کی جنگ خلیج میں کویت اور تیسرے فریق کے لاپتہ افراد اور ان کی جائیداد واپسی کے متعلق گفت و شنید کی گئی ۔ کویت کے حکام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس دورے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو اس بات کا پتہ چل گیا ہو گا کہ کویت اور عراق کے درمیان تعلقات کس طرح قائم ہوئے ہیں ۔