سلطان بازار میں پولیس کی ناکہ بندی و تلاشی مہم

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : ڈی سی پی ایسٹ زون ایم رمیش کی نگرانی میں جمعہ کو سلطان بازار پولیس اسٹیشن کے حدود میں ناکہ بندی کے ساتھ بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی ۔ جس میں سلطان بازار ڈیویژن کے اے سی پی ڈاکٹر ایم چیتنیہ کے بشمول دو انسپکٹرس آٹھ سب انسپکٹرس اور 75 ارکان اسٹاف اور ایک اسپیشل پارٹی نے حصہ لیا ۔ تلاشی کی پانچ اور چھ کٹ آف پارٹیوں نے چودھری باغ رہائشی علاقہ کی ناکہ بندی کے بعد زبردست تلاشی لی ۔ اس دوران مناسب دستاویزات نہ رکھنے پر 30 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ مشتبہ حالت میں گھومنے والے پانچ افراد کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی ۔ اے سی پی سلطان بازار نے عوام سے کہا کہ کسی بھی مسئلہ پر پولیس کو فون ، واٹس اپ ، فیس بک پر اطلاع دی جائے ۔۔