حالت نشہ میں کارروائی ۔ تین نوجوان زخمی
حیدرآباد۔/3اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر سلطان شاہی علاقے میں آج رات اس وقت ہلکی کشیدگی پیدا ہوگئی جب معمولی بات کو فرقہ وارانہ رنت دیتے ہوئے اشرار نے پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی اور تین مسلم نوجوانوں کو حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا ۔ ایک نوجوان شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب سلطان شاہی کے ساکن نور محمد اپنے دو ساتھیوں نواز اور فیاض کے ہمراہ آج رات موٹر سائیکل پر گذر رہے تھے کہ والمیکی نگر کے قریب حالت نشہ میں موجود اشرار نے انہیں روک کر گالی گلوج کی اور انہیں شدید زد و کوب کیا ۔ کہا گیا ہے کہ اشرار نے لاٹھیوں اور پتھروں سے یہ حملہ کیا ۔ قریب سے گذرنے والی کچھ خواتین کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم خواتین کو کوئی گزند نہیں پہونچی ۔ زحمی نوجوانوں کو علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ حملہ کے بعد اشرار کے مزید ساتھی بھی وہاں جمع ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد سارے علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور مقامی خواتین مدد کیلئے چیخ و پکار کرنے لگیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے سی پی سنتوش نگر مسٹر شیورام شرما ‘ اے سی پی میر چوک بی آنند ‘ انسپکٹر بھوانی نگر ‘ اور دوسرے پولیس عہدیدار وہاں پہونچ گئے اور اضافی فورس کو طلب کرکے حالات کو قابو میں کیا گیا ۔ علاقہ میں پکیٹ متعین کردیا گیا ۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ ارون سنگھ ‘ سورج سنگھ ‘ سکندر سنگھ ‘ پیارا اور دیگر ساتھیوں نے یہ حملہ کیا ہے ۔ ب