لاہور۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کو ٹیم میں منتخب کرنے کیلئے اجازت دے دی ہے جبکہ اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں سزا پانے والے دوسرے کرکٹر شرجیل خان کیلئے کرکٹ میں واپسی کو کرکٹ میں بحالی کا پروگرام مکمل کرنے سے مشروط کردیا۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے میں کوئی پابندی نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت سلیکشن کمیٹی کے دائرہ اختیارمیں ہے۔ ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کیلئے کرکٹ میں بحالی کے پرگرام پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔