بات 2008 اور 2007 کی ہے جب سلمان خان کی فلمیں لگاتار فلاپ ہو رہی تھیں اور یہ ماننے والوں کی کمی نہیں تھی کہ سلمان کا کیریئر اب ختم ہونے کو ہے۔ خود سلمان پریشان ہے ایسے وقت میں سلمان نے بونی کپور کی ایک فلم ’’وانٹیڈ‘‘ سائن کرلی جس کا ڈائرکشن پربھودیوا نے کیا تھا۔ ہیروئین کے روپ میں آئشہ ٹاکیہ کا انتخاب کرلیا گیا جن کی کوئی اسٹار ویلیو نہیں تھی۔ فلم سے کسی کو کوئی توقع نہیں تھی۔ 2009 میں یہ فلم ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر ہنگامہ مچا کر رکھ دیا۔ اور اس کے بعد سلمان نے آج تک پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ اس فلم نے سلمان کو سوپر اسٹار بنا دیا۔ اب وانٹیڈ کے سیکویل کو لے کر کافی وقت سے باتیں ہو رہی تھیں لیکن کچھ بھی سامنے نہیں آیا لیکن اس وقت پربھو دیوا اور سلمان دبنگ 3 ساتھ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں وانٹیڈ کو لے کر بھی بات سامنے آئی۔ وانٹیڈ کو پروڈیوسر بونی کپور تو کب سے اپنی اس ہٹ فلم کا سیکویل بنانے کے لئے بے چین ہیں لیکن اب بتایا جارہا ہے کہ پربھودیوا اور سلمان نے وانٹیڈ 2 کو لے کر سنجیدگی سے بات چیت کی اور سلمان نے اس سیکویل میں کام کرنے کی رضامندی دے دی اب پربھودیوا نے اس پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اس سال کے آخر تک وانٹیڈ 2 کو بنانے کا اعلان ہوسکتا ہے۔ سلمان کے فائنس بھی چاہتے ہیں کہ بھائی جان وانٹیڈ 2 کریں۔