حیدرآباد ۔گزشتہ روزسلمان خان اورآیوش شرما کی انتیم: دی فائنل ٹروتھ اور جان ابراہم کی ستیہ میوا جیتے 2 کے ٹریلرزنے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے اور شائقین نے دونوں فلموں کے تشہیری ویڈیوز کو کافی پسندکیا اور کہا کہ یہ پراجکٹس بڑے پیمانے پر ہٹ ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں مسالہ انٹرٹینرزفلمز باکس آفس پر ٹکرارہی ہیں کیونکہ ستیہ میوا جیتے 2 25 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے جبکہ ملشی پیٹرن کا ریمیک سلمان خان کی فلم 26 نومبر کو سینما گھروں میں آئی گا۔جب دونوں فلمیں باکس آفس پر ٹکرائی جارہی ہیں تو سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جان ابراہم کے ایکشن کے ٹریلر کی تعریف کی اور ٹویٹ کیا کہ بہت اچھا ٹریلر، 25 نومبر کو ریلیز کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات ۔یہ افواہیں تھیں کہ سلمان اور جان ابراہم ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر سکتے لیکن دبنگ اداکارکے ٹویٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ میگا اسٹار نے جان ابراہم کے ساتھ اختلافات کو دفن کر دیا ہے۔اگرچہ کے فلم بنانے والے امید کررہے ہیں کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر بہت اچھا کام کریں گی، ایک تجارتی ماہر نے کہا ہے کہ انتیم اور ایس ایم جے 2 کا تصادم باکس آفس پر اچھی علامت نہیں ہے کیونکہ اس نے زور دے کر کہا دو فلمیں ایک ہی دن ایک ساتھ آ رہی ہیں۔ لہذا اگر ستیہ میوا جیتے 2 ، بنٹی اور ببلی 2 کے ساتھ ریلیز ہوتی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوتا کیونکہ یہ دونوں فلمیں ایک دوسرے کی تکمیل کریں گی۔ دونوں بہت مختلف قسم کے ناظرین کی مانگ کو پوراکرتی ہیں لیکن ستیہ میوا جیتے 2 کے ساتھ آنے والی انتیم دونوں ہی ایکشن فلمیں ہیں جس سے تجارت اور منافع متاثر ہوگا۔