سلمان خان اور رکن اسمبلی ذیشان کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

   

ممبئی: ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور این سی پی کے لیڈر بابا صدیقی کے بیٹے ایم ایل اے ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور سلمان خان سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ حکام نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ یہ معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اس شخص کو ممبئی کے مضافاتی علاقہ باندرہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ادھم مصطفیٰ کے طورپر ہوئی ہے ، جو پہلے دبئی میں کام کرتا تھا اور فی الحال اپنی فیملی کے ساتھ باندرہ میں رہتا ہے۔ پولیس کے مطابق بظاہر یوں لگتا ہے کہ مصطفیٰ نے شرارت کے لئے یہ جرم کیا ہے ۔