ممبئی: چھوٹے پردہ کا مقبول ترین شو ”بگ باس“ جسے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان اس شو کی میزبانی کرتے ہیں لیکن اب ٹی وی ذرائع سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ سلمان خان اس شو سے دستبردار ہورہے ہیں۔ مشہور کوریوگرافر، فلم ڈائرکٹر فرح خان اس شو کی میزبانی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق سلمان حان اپنی صحت ٹھیک نہ ہونے کے سبب اس شو کو چھوڑ رہے ہیں۔دبنگ اسٹار 27دسمبر کو 54سال کے ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو چہرہ میں کچھ درد رہتا ہے۔ ان کی بیماری کو ”ٹریگمینل نیورالگیا“ کہا جاتا ہے۔ ایک انگریزی روزنامہ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ فلموں کی شوٹنگ، مذکورہ شو اور پھر دیگر مصروفیات کی وجہ سے انہیں آرام مل نہیں پارہا ہے۔ ان کے قریبی دوستوں اور بہی خواہوں نے صلاح دی کہ وہ آرام کرنے پر توجہ دیں اور اس شو کو چھوڑدیں۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ انہیں اس بیماری کے سبب غصہ نہیں ہونا ہے کیونکہ یہ ان کی صحت کیلئے خطرناک ہے لیکن وہ اس شومیں کسی نہ کسی پر غصہ ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ جنوری سے اس شو کو چھوڑدیں گے۔ ان کی جگہ فرح خان یہ شو چلائیں گی۔ واضح رہے کہ کلرس چینل پر نشر کیا جانے والا یہ شو مقبول ترین شو مانا جاتا ہے۔ تاحال اس شو کے 12سیزن آچکے ہیں اور 13واں زیر دوراں ہے۔ یہ شو 2011ء میں شروع کیا گیا تھا۔