سلمان خان بگ باس کے فی ایپی سوڈ کیلئے 8.50کروڑ روپے لیتے ہیں۔

,

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان چھوٹے پردہ کا معروف شو ”بگ باس“ کے 13واں ایپی سوڈ کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پتہ چلاکہ بالی ووڈسوپر اسٹار سلمان خان اس شو کے لئے فی ایپی سوڈ 8.50کروڑ روپے لیتے ہیں۔ انہوں نے جب اس شو کی شروعات کی تھی اس وقت وہ فی ایپی سوڈ دو کروڑ روپے لیا کرتے تھے۔ ا س کے بعد انہوں نے ہر ایپی سوڈ کے ساتھ اپنی فیس میں اضافہ کرتے گئے۔

سلمان خان بگ باس کے مکمل سیزن کے دو سو کروڑ روپے حاصل کرتے ہیں۔ مختلف ذرائع کے مطابق سلمان خان اس ایپی سوڈ کیلئے پہلے 6.50کروڑ روپے لیا کرتے تھے لیکن اچانک انہوں نے اپنی فیس میں دو کروڑ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ جسے شو کے پروڈیوسر اینڈومول اور بالی ووڈ ہنگامہ،کلرس چینل جس پر یہ شو دکھایا جاتا ہے بخوشی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔