سلمان خان بگ باس 19 میں دھرمیندر کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

   

ممبئی، 30 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ریئلٹی شو بگ باس 19 میں لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو یاد کرکے جذباتی ہو گئے ۔بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کا 24 نومبر کو انتقال ہوا تھا۔ سلمان خان اور دھرمیندر کے باہمی رابطے سب کو بہت پسند تھے ۔ دھرمیندر اکثر کہا کرتے تھے کہ ان کے تین بیٹے سنی اور بوبی کے علاوہ سلمان خان بھی ہیں۔ وہ یہ بھی مانتے تھے کہ سلمان خان ان ہی کی طرح ہیں۔ دھرمیندر کی یاد میں سلمان خان کافی افسردہ ہیں۔ایپیسوڈ کے آغاز میں ہی سلمان خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ انہوں نے کہا یہ ہفتہ جو گزرا ہے وہ منتیں مانگنے ، دعائیں کرنے ، پرارتھنا کرنے اور آنسوؤں کے ساتھ گزرا ہے ۔ ملک کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے ۔مداحوں کو بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے ۔ بالی ووڈانڈسٹری کو بہت نقصان ہوا ہے ۔