فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعہ سلمان ایک بار پھر چلبل پانڈے کے روپ میں واپسی کرنے والے ہیں۔ اس مووی میں ان کے کردار کا ماضی بھی دکھایا جائے گا جس میں سلمان کا ایک لک دیکھنے کو ملے گا۔ رپورٹس کی مانیں تو اس لک کو پانے کے لئے بھائی جان کافی محنت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان کے کردار چلبل پانڈے کے کردار کی لائف کے اس حصہ کو بھی فلم میں دکھایا جائے گا جبوہ پولیس میں بھرتی نہیں ہوا تھا اس کے لک میں فٹ ہونے کے لئے سلمان 7 کیلو وزن کم کرنے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ان دنوں جم میں جم کر پسینہ بہا رہے ہیں۔ سلمان نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر بھی شیر کی تھی جس میں ان کا شرٹ لیس روپ دیکھنے کو ملا جم میں کی گئی اس تصویر میں سلمان کی نند اور فٹ باڈی دیکھی جاسکتی ہے۔ بتادیں کہ دبنگ 3 اس سال دسمبر ماہ میں 20 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ اس میں سلمان کے ساتھ سوناکشی سنہا اور ارباز خان بھی پھر سے اپنے کردار کرتے نظر آئیں گے۔