ممبئی ۔ ان دنوں سلمان خان اپنی آنے والی فلم سکندر پر بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ سلمان کی پسلیاں زخمی ہیں لیکن پھر بھی وہ سکندرکے اسٹنٹ سین خود کررہے ہیں۔ سلمان خان فلم کے لیے خصوصی تربیت بھی لے رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ جس طرح شاہ رخ خان، سنی دیول اور بابی دیول نے باکس آفس پر شاندار واپسی کی ہے اسی طرح سلمان خان بھی فلم سکندر کے ذریعے بڑا طوفان لانے والے ہیں۔ جب ایک کے بعد ایک فلمیں ناکام ہونے لگیں تو شاہ رخ خان نے فلموں سے کچھ سال کے لیے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا۔ جب شاہ رخ خان 4 سال بعد پٹھان کے ساتھ واپس آئے تو سب کو معلوم ہواکہ بادشاہ بادشاہ ہوتا ہے۔ شاہ رخ نے اپنے 4 سال کا حساب ایک ہی مرتبہ میں 1000 کروڑ روپے براہ راست کما لیے۔ سلمان خان نے بھی ایک سال سے زیادہ کا وقفہ لیا ہے۔ فلم سکندرکے ساتھ سلمان ایکشاندار واپسی کی تیاری کررہے ہیں۔ سلمان نے اس فلم کو بلاک بسٹر بنانے کے لیے ساؤتھ انڈسٹری پر اعتماد ظاہرکیا ہے۔ اے آر مروگاداس اس فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ رشمیکا مندنا اورکاجل اگروال فلم کی مرکزی ہیروئن ہیں۔ اس فلم سے مداحوں کو پوری امید ہے کہ جب سکندر آئے گا تو پٹھان اور جوان کا تخت بھی ہل جائے گا۔