ممبئی: فلم اداکار سلمان خان نے ایسٹر پر پینٹنگ بنائی ہے ۔ سلمان خان کوپینٹنگ کا بے حد شوق ہے اور کئی موقعوں پر وہ اپنے اس جنون کو لوگوں کے سامنے دکھا چکے ہیں۔ ان کی پینٹنگ کئی ایگزیبیشن میں لگائی جا چکی ہے ۔ سلمان خان نے ایک بار پھر اپنی پینٹنگ اسکیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ایسٹر کے موقع پر سلمان نے سوشل میڈیا پر اپنی پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے ، فینس کو مبارکباد دی ہے ۔ پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے سلمان نے کیپشن لکھا ۔ ’ہیپی ایسٹر‘۔ پوسٹ شییئر کرتے ہی سلمان کے فینس کمینٹ سیکشن میں ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔