سلمان خان نے باندرا کے عوامی گنیش منڈل میں شرکت کی، ننگے پاؤں درشن

   

ممبئی ، 2 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے حال ہی میں ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرا میں وزیر ثقافت و سرپرست امور آشیش شیلر کے عوامی گنیش منڈل کا دورہ کیا۔ گاڑی سے اتر کر سلمان خان ننگے پاؤں شیلر کے گھر کی طرف گئے اور وہاں بپا کے درشن کیے ، پرساد لیا اور ٹکا بھی چڑھایا۔ زیڈ پلس سیکیورٹی کے ساتھ ان کا قافلہ بھی موجود تھا۔
یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ چند روز قبل انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ بپا کی آرتی کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا تھا۔ پاپرازیوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ویڈیو بنانے کیلئے موجود تھی اور واقعہ کے دوران انہیں قافلے اور سیکیورٹی کے باوجود گھیر لیا گیا۔