سلمان خان نے رتیش دیشمکھ کیلئے بھیل پوری بنائی

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : 30 دسمبر (ایجنسیز) بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ اپنے پنویل فارم ہائوس میں اچھا وقت گزارا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اپنے قریبی دوستوں میں خود اپنے ہاتھ سے تیار کی گئی بھیل پوری پیش کی جن میں اداکار رتیش دیشمکھ اور ان کی اہلیہ جنیلیا دیشمکھ بھی شامل ہیں۔ جنیلیا نے سلمان خان کو بھیل پوری بناتے ہوئے ایک ویڈیو بھی تیار کی جہاں انہوںنے یہ بتانے کی کوشش کی کہ سلمان خان اپنے ہر مہمان کی خاطر تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور انہیں ’خاص مہمان‘ ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔