نئی دہلی۔ سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ سلمان اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کی ہدایت کار گجنی اور ہالی ڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی جیسی شاندار فلموں کے اے آر مروگاداس ہیں۔ 2025 کی عید پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والے اس پروجیکٹ کو ساجد ناڈیاڈوالاکے بینر ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کرے گا۔ اس میں پشپا: دی رائز اسٹار رشمیکا مندنا بھی ہیں۔ سلمان نے انسٹاگرام پر ناڈیاڈوالا اور مروگادوس کے ساتھ ایک تصویر کے ساتھ لکھا، ٹیم کے ساتھ عید2025 کا انتظارکررہے ہیں سکندر 2025 سینما گھروں میں ریلیز ہو رہا ہے۔ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر تینوں کی تصویر بھی شیئرکی۔ تینوں سکندر ! سیدھا فلم کے سیٹ سے! یاد رہے کہ سلمان کی آخری فلم بڑی اسکرین پر 2023 کی ٹائیگر3 تھی جبکہ دوسری جانب رشمیکا اینیمل میں نظرآئی تھی جو اسی سال ریلیز ہوئی۔یادر ہے کہ سلمان خان کافی عرصے سے ایک سوپر ہٹ فلم کی تلاش میں ہیں۔