ممبئی ۔ سوپر اسٹار سلمان خان جو اس وقت اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر3 کی کامیابی سے لطف اندوز ہورہے ہیں انہوں نے اب اس فلم کے نئے سیکوئل ممکنہ طور پر ٹائیگر4 کا اشارہ دیا ہے۔ فلم کے تعلق سے منعقدہ تقریب کے دوران یہاں سلمان کے ساتھ کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی تھے اس دوران سلمان خان نے ٹائیگر 4 کا اشارہ دیا ہے۔ مداحوں کے ساتھ بات چیت میں عمران نے سلمان کی بطور شریک اداکار تعریف کی اور کہاآپ جو دیکھتے ہیں وہی آپ کو ملتا ہے۔ کوئی فرضی پن نہیں ہے۔ وہ کردارآپ کو انجام دینے میں بہت آرام محسوس ہوتا ہے۔ میرے لئے ایکشن کا کام تھوڑا مشکل تھا جبکہ میرا کام کچھ اور ہوتا ہے اس پر سلمان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا یہ فلم ہے، یہ اس میں بوسہ بازی نہیں اگلی والی میں دیکھا جائے گا۔اسکرین پر کام کرنے والے جادو کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سلمان نے مداحوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ابھی تک لوگو کی بدولت کچھ کرنا نہیں پڑ رہا ہے اسکرین پر۔ جیسا ہوں ویسا ہی چلا جاتا ہوں، یا پھر اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اگر عمران کا کردار آتش کا نہیں ہوتا تو مائی آپکو گارنٹی سے بولتا ہوں کی یہ تو ہو ہی جاتا ہے۔ سلمان نے کہ میری عادت تو کبھی راہی نہیں (عمران کی پچھلی فلموں میں بوسہ بازی والے مناظر)، پر ایسا لگا رہا ہے کی انکی (عمران) عادت ختم ہو رہی ہے۔ عمران نے کہا میں منیش کو بہت بولا تھا ایک میرے انداز کا منظر ڈال دو اور ایک گانے بھی، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔کٹرینہ نے عمران کو روکتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں نہیں ہو گیا، اگلا میں دیکھتے ہیں۔ کٹرینہ نے مزید کہا: “ٹائیگر فرنچائز ہم سب کے لیے بہت خاص ہے۔ یہ سلمان اور میرے دل کی قریب ترین فلم ہے۔ یہ ایک تھا ٹائیگر، ‘ٹائیگر زندہ ہے، اور اب ٹائیگر3 سے تقریباً 11 سال سے ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ تو یہ پردے پر اور پردے کے پیچھے ہماری زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔