ممبئی، 18 ستمبر (آئی اے این ایس) دنیا کے خوبصورت مردوں میں شامل بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان جو اپنی آنے والی فلم گلوان میں دکھائی دیں گے، ممبئی کے چھترپتی شیو جی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ پر نئے انداز میں نظر آئے جس میں انہوں نے اپنا چہرہ شیو (صاف) کرلیا ہے ۔ سلمان خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں مداح بڑھتی عمر کے چہرے پر اثرات اور بڑھاپے کو موضوع بحث بنائے ہوئے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی پچھلی مونچھوں والی شکل سے ہٹ کر صاف شیو انداز اپنایا۔ انہوں نے جینز، سیاہ ٹی شرٹ اور سیاہ جیکٹ اور کیپ کے ساتھ آرام دہ مگر اسٹائلش لباس پہنا ہوا تھا۔ اس کے باوجود چہرے پر بڑھاپے کے اثرات نمایاں نظر آرہے ہیں۔ فلم گلوان میں سلمان نے2020–21 کے گلوان وادی تنازعہ کے مطابق فوجی یونیفارم پہنی ہوئی ہے، جو پرانے پرسنل کیموفلاج ڈسراپٹو پیٹرن میٹریل پر مبنی ہے۔ یہ یونیفارم بعد میں نئی بیٹل ڈریس یونیفارم سے تبدیل ہو چکی ہے جو انڈین نیشنل کیموفلاج کے تحت یکم جنوری 2022 کو 74ویں آرمی ڈے پریڈ میں پیش کی گئی۔ سلمان نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ سے ایک تصویر بھی شائع کی، جس میں وہ کلپر بورڈ کے پیچھے سے نظرآرہے ہیں اور ان کے چہرے پر زخم بھی دکھائی دے رہا ہے، جس پر کیپشن بیاٹل آف گلوان دیا گیا۔ اس کے علاوہ سلمان خان بگ باس 19 کے شو کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم گلوان15 جون 2020 کو گلوان وادی میں ہندوستان اور چین کے درمیان پیش آئے تنازعہ پر مبنی فلم ہے، جو کورونا کی پہلی لہر کے دوران پیش آیا تھا۔