٭ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے عین قبل بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ گرمیت سنگھ عرف شیرا نے جمعہ کو شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور صدر یووا سینا آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں اُن کی قیامگاہ ’ماتوشری‘ میں پارٹی میں شامل ہوا ہے۔ شیوسینا نے اس موقع کی تصویروں کا تبادلہ بھی کیا ہے جس میں شیرا کو تلوار تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ سلمان کو وزیراعظم اور بی جے پی سے قریب مانا جاتا ہے۔ تاہم، ان کے باڈی گارڈ نے اسی کی حلیف علاقائی پارٹی کو مناسب سمجھا۔