سلمان خان کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ حیدرآباد میں کریں گے

   

ممبئی ۔ سلمان خان اپنی فلم ٹائیگر 3کے علاوہ کبھی عید کبھی دیوالیکیلئے بھی بحث میں ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ اداکار اس فلم کی شوٹنگ پنویل میں کریں گے لیکن تازہ ترین خبر آئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ سلمان خان ممبئی کے باندرہ میں پسندیدہ جگہ محبوب اسٹوڈیو میں کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔ اس سے قبل اس فلم کی شوٹنگ بھی اپریل میں ہو چکی ہے اور مئی کے دوسرے ہفتے میں اس پر دوبارہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ باندرہ کے بعد ٹیم فلم کی باقی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد بھی جائے گی۔ وہیں فلم کا ایک حصہ بھی مکمل ہو جائے گا۔ فی الحال سلمان 11 مئی سے محبوب اسٹوڈیو میں کام کریں گے۔ فلم کی باقی تفصیلات کے بارے میں بات کریں تو اس میں پوجا ہیگڑے، ظہیر اقبال اور آیوش شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ جہاں درمیان میں خبر آئی کہ شریاس تلپڑے اور ارشد وارثی کو فلم سے خارج کر دیاگیا ہے وہیں ظہیر اقبال اور آیوش شرما کو لیا گیا ہے لیکن ارشد نے واضح کیا تھا کہ اس فلم کے لیے ان سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔ اس فلم کو سلمان خود پروڈیوس کریں گے جب کہ اس سے پہلے اسے ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا تھا۔ فلم کا میوزک پشپا کے میوزک کمپوزر دیوی سری پرسادکا ہے۔