سلمان خان کو بشنوئی گینگ سے ملی پھر دھمکی

   

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں۔ بابا صدیقی کے قتل کے بعد انہیں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں اور اب ایک بار پھر ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں سلمان کے لیے دھمکی آمیز پیغام آیا ہے۔ کل رات ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں ایک پیغام آیا تھا، جس کے بعد اب پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔دھمکی میں لکھا گیا ہے کہ سلمان خان اور لارنس بشنوئی پر گانا لکھنے والے کو ایک ماہ کے اندر مار دیا جائے گا۔