نئی دہلی۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک بری راحت دیتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں ایک فلم ’لویاتری‘ کی تیاری کے ذریعہ مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے سے متعلق ان کے خلاف شکایات اور ایف آئی آر کی بنیاد پر کوئی سخت کارروائی نہ کی جائے۔ واضح رہے کہ سلمان خان فلمس سے موسوم فلم ساز کمپنی چلانے والے سلمان خان کے خلاف درج کردہ کئی شکایات اور ایف آئی آر میں ان پر ہندوئوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔