سلمان خان کو فیس بک پر موت کی دھمکی، پولیس چوکس

,

   

ممبئی: بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان فیس بک پرجان سے ماردینے کی دھمکی ملی ہے جس کے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ یہ اسٹوڈنٹ آف پنجاب یونیورسٹی (سوپو) کے فیس بک پیج پرلکھی گئی۔ یہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔یہ پوسٹ گیری شوٹر کی جانب سے لکھا گیا تھا۔ آئی اے این ایس رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ کے ساتھ سلمان خان کی تصویر بھی تھی۔ اس پوسٹ میں لکھا تھا ”سلمان! تم اپنے آپ کو ہندوستانی قانون سے بچاسکتے ہو،

لیکن وشنوئی سماج اور سوپو پارٹی نے تمہیں مارنے کی اعلان کیا ہے۔ تم سوپو کے کورٹ میں مجرم ہو۔ سلام ساہد دانو۔ لڑکیوں کا احترام کریں، جانوروں کو بچائیں۔ نشہ آور اشیاء کو ترک کردیں اور غریبوں کی مدد کریں۔“ یہ پوسٹ ایسے وقت میں منظر عام جب سلمان خان کالے ہرن کے شکار کے جرم میں 27ستمبر کو جودھپور کے کورٹ میں حاضر ہونے و الے ہیں۔ جودھپور کے ڈی سی پی دھرمیندر یادو نے بتایا کہ اس دھمکی کے بعد پولیس مستعد ہوگئی ہے۔ کورٹ میں سماعت کے لئے آنے والے افراد کیلئے بہتر سیکوریٹی فراہم کی جارہی ہے۔“ واضح رہے کہ فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں“ شوٹنگ کے دوران سلمان خان 1998ء میں کالے ہرن کے شکار میں مجرم قرار دئے گئے ہیں۔