سلمان خان کو /30 اپریل تک مار ڈالنے کی دھمکی

   

ممبئی : نامعلوم افراد نے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو جاریہ ماہ کے آخر تک یعنی 30 اپریل سے پہلے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہیں 10 اپریل کو اس سلسلے میں ایک فون کال موصول ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اپنا تعارف راکھی بھائی کے طور پر کرایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ راجستھان سے فون کر رہے ہیں۔ پولیس کے لئے یہ کیس چیلنج بن گیا ہے کیونکہ کہ انہوں نے ممبئی پولیس کنٹرول روم کو فون کیا اور کہا کہ وہ سلمان خان کو مار دیں گے۔ممبئی پولیس، پولیس کنٹرول سنٹر میں موصول ہونے والی کال کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کیا یہ سچ ہے یا نہیں. فون نمبر کی بنیاد پر کال کرنے والے کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔ممبئی پولیس نے راجستھان پولیس کو بھی اس سلسلے میں الرٹ کر دیا ہے۔کچھ مہینے پہلے سلمان خان کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی وارننگ ملی تھی۔جس پر بالی ووڈ کے ہیرو نے ایک نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔