ممبئی۔ تیلگو فلموں کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندنا جو اس وقت ہندوستان کی تمام فلموں میں خوابوں کی دوڑ میں شامل ہیں، سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ یہ سلمان اور رشمیکا کے درمیان پہلی فلم ہوگی ۔ سکندر کو اے آر مروگادوس نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو گجنی’ اور ہولی ڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ جمعرات کو فلم کے بنانے والوں نے رشمیکا کی کاسٹ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ سکندر میں سلمان خان کے مقابل اداکاری کرنے کے لیے شاندار کا خیرمقدم فلم عید 2025 پر ان کے آن اسکرین جادو چلانے کیلئے تیار ہورہی ہے ، مروگادوس کی طرف سے ہدایت کردہ ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم سکندرعید 2025 میں سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کو ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کے ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے، جو 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم کک کے بعد سلمان کے ساجدکے ساتھ دوبارہ نئی فلم ہوگی۔ فلم جو فی الحال پری پروڈکشن میں ہے جلد ہی فلور پر جائے گی اور 2025 کی عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔ دریں اثنا رشمیکا جو بالی ووڈ میں آخری بار رنبیرکپور کے ساتھ بلاک بسٹر اینیمل میں نظر آئی تھیں، ان کے پاس اللو ارجن کی اداکاری والی فلم پشپا 2: دی رول بھی ہے جس میں وہ سری والی کا کردار دوبارہ نبھائیں گی اور یہ فلم 15 اگسٹ کو ریلیز ہونے والی ہے ۔