سلمان خان کی جانب سے دیہات میں بھی فوڈ سپلائی

,

   

٭٭ سلمان خان غریبوں ، ناداروں اور محتاجوں کی مدد کرنے کے معاملہ میں بالی ووڈ کے مشہور اسٹار ہیں ۔ ان کی این جی او ’’ بیئنگ ہیومن ‘‘ سال تمام فلاحی اور خیراتی کام کرتی ہے۔اس مرتبہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن تمام ہندوستانی غریبوں کیلئے بڑی مصیبت ثابت ہورہا ہے ۔ سلمان نے اپنے پنویل فارم ہاؤز کے قریب واقع تمام دیہات میں بھی غذا پہونچانے کا کام کیا ہے ۔ ایک ویڈیو سے معلوم ہوا کہ سلمان گاؤں گاؤں پہونچ کر وہاں فوڈ سپلائی کو یقینی بنارہے ہیں ۔ غذائی اشیاء ٹریکٹرس کے ذریعہ دیہات کو پہونچائی جارہی ہے ۔ اس کام میں جیکولین فرنانڈیز ، لولیا وینٹر اور دیگر کا انہوں نے شکریہ ادا کیا جن کا اس فلاحی کام میں رول ہے۔