سلمان خان کی فلم ’’ بھارت ‘‘ کا ٹریلر جاری ۔ 

,

   

حیدرآباد: سلمان خان کی آنے والی فلم ’’بھارت ‘‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان نے زبردست اسٹنٹ کئے ہیں ۔ وہ اس فلم میں سرکس کے موت کے کنوئیں میں گاڑی چلاتے نظر آئیں گے۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ کیٹرینہ کیف ، دیشا پٹانی ، جیکی شراف اور سنیل گرور کے علاوہ دیگر نظر آئیں گے ۔فلم کو سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری ، بھوشن کمار نے پرڈیوس کیا ہے ۔ جبکہ فلم کی ہدایت مشہور فلم سام علی عباس ظفر نے دی ہے ۔

اس سے قبل انہوں نے سلمان خان کی فلم سلطان ، ٹائیگر زندہ ہے کی ہدایت دے چکے ہیں ۔ وشال شیکھر نے موسیقی ترتیب دی ہے ۔ فلم ۵؍ جون کو ریلز کی جائے گی ۔