سلمان خان کی فلم کک 2 کا اعلان

   

ممبئی ۔ سال 2024 سلمان خان کی فلموں کے بغیرگزررہا ہے اور جتنا یہ بات سلمان خان کے مداحوں کو پریشان کر رہی ہے، اس سے زیادہ بھائی جان کو بھی اس بات کا احساس ہے۔ لیکن سلمان اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ سوپر اسٹار 2025 کی عید پر اگلی فلم سکندر کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ کریں گے۔ فلمسکندر کے بارے میں بہت چرچا ہے۔ ادھر سلمان کے مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری آئی ہے۔ ایک طرف سلمان خان فلم سکندر پر بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کک 2 کا باضابطہ اعلان کردیاگیا ہے۔ ناڈیاڈوالا کے پوتے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سلمان خان کی ایک تصویر شائع کی ہے۔ یہ تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے اور اس کے ساتھ کیپشن شائقین کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ کیپشن میں لکھا، مداح کافی عرصے سے کک 2 کے اعلان کا انتظارکر رہے تھے۔ ساجد ناڈیاڈوالا اس فلم کو پروڈیوس کرنے جا رہے ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں سلمان خان کی فٹنس دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے بائسپس دیکھنے کے قابل ہیں۔ سال 2014 میں سلمان خان کی فلم کک سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔ اس فلم کو تھیٹر میں زبردست پسند کیا گیا تھا حالانکہ یہ فلم تلیگو فلم کک کا ہی ریمیک تھا جس میں روی تیجا اور الیانا نے مزکزی کردار ادا کیا تھا ۔ اس فلم کو بنانے کے لیے 100کروڑ روپے کا خطیر خرچ کیا تھا۔ کک نے دنیا بھر کے باکس آفس پر378 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ سلمان کے ایکشن سین کوکافی پسند کیا گیا۔ اس فلم میں سلمان کے ساتھ جیکولین بھی موجود تھیں۔ دونوں کی کیمسٹری کو بھی کافی پسند کیا گیا۔فلم کک 2 سے یہ بھی امید ہے کہ یہ فلم آسانی سے 500 کروڑ روپے کما لے گی۔ ان کے مداح سلمان خان کو بڑی اسکرین پر ایکشن میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔