سلمان خان کی فلم کی 10 جون سے حیدرآباد میں شوٹنگ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔31۔مئی (سیاست نیوز) سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ 10 جون سے حیدرآباد میں شروع ہوگی اور فلم کے اس حصہ کی شوٹنگ کیلئے عملہ نے شہر حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پنویل میں 10 دن کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اب اگلے مرحلہ کی تیاری حیدرآباد میں کی جا رہی ہے۔ ساجد نڈیاڈوالا جو اس فلم کے پروڈیوسر ہیں کے مطابق حیدرآباد میں ہونے والی شوٹنگ کے دوران کبھی عید کبھی دیوالی میں وکٹری وینکٹیش بھی شامل ہوں گے۔ سلمان خان شوٹنگ کے دوران حیدرآباد میں ہی قیام کریں گے۔ پنویل ‘ ممبئی وغیرہ میں اب تک شوٹنگ کا سلسلہ جاری تھا ۔ کہا جا رہاہے کہ ڈسمبر سے قبل اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرتے ہوئے اسے 30ڈسمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔سلمان خان ’کبھی عید کبھی دیوالی ‘ کے علاوہ دیگر فلموں کی شوٹنگ بھی جاری ہے جن میں ٹائیگر 3 کی شوٹنگ شامل ہے۔م