ممبئی 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کی باندرہ قیامگاہ کے باہر سکیورٹی بڑھا دی ہے جس کا پس منظر ’’بگ باس سیزن 13‘‘ پر امتناع کا مطالبہ کرتے ہوئے جاری احتجاج ہیں۔ اس ریالٹی شو میں نیا پہلو لایا گیا جس پر احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستانی کلچر کے مغائر ہے اور فحش پن کو بڑھاوا دیتا ہے۔