سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا شیوسینامیں شامل

,

   

ممبئی: 21 اکٹوبر مہاراشٹرا میں عام انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔مہاراشٹرا سیاست میں ایک موڑ آیا۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے شخصی باڈی گارڈ گرمیت سنگھ ایلیاس عرف شیرا جو کافی عرصہ سے سلمان خان کے ساتھ ہیں وہ آج مہاراشٹرا کی سیاسی پارٹی شیو سینا میں شامل ہوگئے ہیں۔

شیو سینا نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ اس موقع پر شیو سینا پارٹی کے سربراہ اودھو ٹھاکرے اور یووا سینا صدر ادتیہ ناتھ ٹھاکرے بھی موجود تھے۔

YouTube video

اب آنے والا بتائے گاکہ شیرا کے شامل ہونے سے شیوسینا پارٹی کو سیاسی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں۔