سلمان خان کے بھانجے کا انتقال

   

٭ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھانجے عبداللہ خان کا پیر کی رات ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں 38 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ گذشتہ چند دن سے دواخانہ میں زیرعلاج تھے۔ عبداللہ خان کی موت کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ عبداللہ خان کی موت کے بعد سلمان خان نے انسٹاگرام میں ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہمیشہ تمہیں یاد کریں گے۔