ممبئی :بالی و وڈ اداکار سلمان خان کے رام مندر والی گھڑی پہننے پر نئے تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ علماء نے اس کو حرام قرار دے دیا۔دو روز قبل سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم سکندر کی تشہیر کیلئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن میں انہوں نے ایپک ایکس رام جنم بھومی ٹائٹینیم ایڈیشن 2 گھڑی پہن رکھی تھی۔ میڈیا کے مطابق محدود ایڈیشن کی اس گھڑی کے صرف 49 سیٹ دنیا میں دستیاب ہیں جن میں سے ایک سلمان خان کے پاس ہے۔ اس گھڑی کی قیمت 34 لاکھ روپے ہے ۔ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا تھا کہ انہیں یہ گھڑی ان کی والدہ سلمٰی خان نے تحفے میں دی تھی۔اس گھڑی کے ڈائل پر ایودھیا کے مندر کا تفصیلی عکس موجود ہے، ڈائل پر جے شری رام بھی واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔