سلمان خان کے گھر کے اردگرد سخت سکیورٹی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر ان کے گھر کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ سال لارنس بشنوئی گینگ کے ارکان نے سلمان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کی تھی جس کے بعد ان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے گھر کے باہر سیکورٹی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ریزولوشن سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان کے باندرہ گھر کی تزئین و آرائش کی گئی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہیکہ اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے۔گھر کے باہر اور اردگرد ہائی ٹیک سیکیورٹی سسٹم لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہائی ریزولوشن سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ سال 14 اپریل کو سلمان خان کے باندرہ اپارٹمنٹ کے قریب 5 راؤنڈ فائر کیے گئے تھے جس کا لارنس بشنوئی کا تعلق سامنے آیا تھا۔ اس واقعے کے چند ماہ بعد سلمان کے قریبی ساتھی اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو قتل کر دیا گیا۔
ان تمام واقعات کے پیش نظر سلمان خان کی بالکونی میں خصوصی طور پر بلٹ پروف شیشہ نصب کیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنے مداحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پورے گلیکسی اپارٹمنٹ کے ارد گرد ہائی سیکیورٹی ٹریسز بھی لگائے گئے ہیں۔