نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) کانگریس نے سابق وزیر خارجہ اور سینئر لیڈر سلمان خورشید کو پارٹی کے شعبہ امور خارجہ کا سربراہ مقرر کیا ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج کہا کہ پارٹی کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے نے سلمان خورشید اور ان کے دو معتمدین کی تقرری کو منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے بیجیندر سنگھ اور ڈاکٹر آرتی کرشنا کو خارجہ امور کے شعبے میں نائب صدر مقرر کیا ہے ۔ اب تک اس عہدے پر فائز رہنے والے سینئر لیڈر آنند شرما کی تعریف کرتے ہوئے ، پارٹی نے ان کے دور کو قابل ستائش قرار دیا ہے ۔