نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز سلمان خورشید کی کتاب ’سن رائز اور ایودھیا‘ پر پابندی عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا۔ یہ اس نوعیت کی دوسری عرضی تھی جس میں عرضی گزار نے مرکز اور دہلی حکومت کو سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی کتاب کی اشاعت، سرکولیشن اور فروخت کو روکنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔سلمان خورشید نے اپنی اس کتاب میں ہندوتوا کا موازنہ آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرام جیسے بنیاد پرست جہادی گروپوں سے کیا ہے، جس نے تنازعہ کو جنم دیا۔ درخواست پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے، چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جیوتی سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے مشاہدہ کیا کہ درخواست گزار نے کتاب اور اشاعت کے مصنف کو عرضی میں فریق نہیں بنایا تھا۔