سلمان ’’دبنگ 3‘‘ میں سوناکشی کے علاوہ ایک اور ایکٹریس کے ساتھ رومانس کریں گے

   

سلمان خان ان دنوں فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں سلمان کے مقابل اس بار بھی سوناکشی سنہا ہی ہوں گی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ سلمان سوناکشی کے علاوہ ایک اور ایکٹریس سے فلم میں عشق لڑاتے نظر آئیں گے۔ یہ دوسری ایکٹریس کوئی اور نہیں ایکٹر مہیش منجریکر کی بیٹی سعی منجریکر ہے جو اس فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق فلم میں سلمان اور سعی کا پیار دکھایا جائے گا ایسے میں صاف ہے کہ اس بار کہانی کافی دلچسپ ہونے والی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو سلمان فلم میں نوجوان لک میں نظر آئیں گے جس میں چلبل پانڈے کو 18 سال کا دکھایا جائے گا۔ 18 سال کے چلبل پانڈے کی کہانی فلاش بیاک میں فینس کو لے جائے گی۔ کہانی چلبل کے نوکری نہ ملنے کے وقت کی ہوگی جس میں سلمان عشق بھی فرماتے نظر آئیں گے۔ سلمان اور مہیش اچھے دوست ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان نے مہیش کی بیٹی کو فلم کا حصہ بنایا ہے۔ ریئل لائف میں سعی کافی بولڈ ہے سوشیل میڈیا پر سعی کی تصویر چھائی رہتی ہے۔ دبنگ 3 کی شوٹنگ اب تقریباً مکمل ہوگئی ہے۔ ابوظہبی کے کچھ حصے شوٹ ہونا باقی ہے۔ سلمان خان کے ساتھ سوناکشی سنہا، کاجول دیوگن، پرمود کھنہ، ارباز خان، ماہی گل، نکت دھیر بھی فلم میں نظر آئیں گے۔