نئی دہلی۔ بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی جوان پریویو نے ہندوستانی ڈیجیٹل منظر نامے پر ایک اہم نشان چھوڑا ہے اور اب سلمان خان نے بھی اسے بہترین قراردیا ہے۔ویڈیو کو ملنے والا زبردست ردعمل اس بڑے پرستارکی موجودگی کی عکاسی کرتا ہے جو فلم نے تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی حاصل کر لی ہے۔شاہ رخ خان کی جوان کی ریلیز سے پہلے کی ویڈیو نے 24 گھنٹوں میں دیکھنے کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ٹیزر اور ٹریلرز کے تمام سابق ریکارڈزکو آسانی سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان نے سوشل میڈیا پر ٹیزر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی فلم ہے جسے صرف سینما گھروں میں ہی دیکھنا چاہیے۔ پٹھان جوان بن گیا، شاندار ٹریلر، بالکل پسند آیا۔ اب یہ اس قسم کی فلم ہے جسے ہمیں صرف سینما گھروں میں دیکھنا چاہیے۔ میں یقینی طور پر اسے پہلے دن دیکھ رہا ہوں۔ سلمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا۔ سلمان کے اس بیان کوشاہ رخ خان کے مداحوں نے خوب سراہا اورانہوں نے اپنی محبت اور تعریف سے کمنٹس سیکشن کو بھر دیا۔نیٹیزنز نے لکھادونوخان سب کی جان، برومانس، پٹھان جوان اور پھر ٹائیگر3، باکس آفس پر طوفان آئے گا جب شاہ رخ خان اور سلمان ٹائیگر 3 کے بعد ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔ سلمان کو دیکھ کر اچھا لگا۔ سر شاہ رخ خان کی حمایت کر رہے ہیں،ہمیشہ کے بہترین دوست یہ بالی ووڈ ہے… صرف مثبت وائبز۔ یہ ٹام کروز کی مشن امپاسبل ٹریلر سے زیادہ توانائی والا ہے۔ تامل لیڈی سوپر اسٹار نینتھارا کے شاندار ایکشن کے ساتھ،شاہ رخ خان کے بالکل نئے گنجہ روپ ، مداحوں سے محبت اور تعریف حاصل کر رہا ہے۔ خواتین کی ایک فوج کو پیش کرتے ہوئے، اس میں شاہ رخ کی فطری جھولیاں اور پوری اسٹارکاسٹ کی جانب سے ہائی اوکٹین ایکشن دکھایا گیا ہے۔ اس میں وجے سیتھوپتی، دیپیکا پڈوکون اور سانیا ملہوتراکی بھی جھلک دکھائی دیتی ہے۔یہ فلم ایک ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پریزنٹیشن ہے، جس کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی ہے اور گوری خان کے ساتھ گورو ورما نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ہندی، تامل اور تلگو میں7 ستمبرکو ریلیزہوگی۔
