سلمان کا ممبئی پولیس کو ایک لاکھ ہینڈ سنیٹائزر س کا عطیہ

   

ممبئی ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سوپر اسٹار سلمان خاں نے ممبئی پولیس کو ایک لاکھ ہینڈ سنیٹائزرس کا عطیہ دیا ہے ۔ پولیس کورونا وائرس وباء کے خلاف لڑائی میں اول دستہ کی حیثیت سے کام کررہی ہے ۔ جن سنیٹائزرس کا عطیہ دیا وہ سلمان خاں کے حالیہ شروع کردہ پرسنل کیر برانڈ FRSH کے تحت تیار کیے گئے ہیں ۔ 54 سالہ ایکٹر ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب متاثرہ افراد کی متواتر مدد کرتے آرہے ہیں ۔ انہوں نے سب سے پہلے فلم انڈسٹری کے روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے ورکرس کو مالی مدد فراہم کی تھی ۔۔