سلمان کی بہن ارپتا دوسری بار امید

   

سلمان خان اپنے افراد خاندان کے کافی قریب ہیں۔ ایسے میں اب ان کے خاندان میں خوشیاں پھر ایکبار دستک دینے والی ہیں۔ ایک بار پھر سے ان کے گھر بچے کی کلکاریاں گونجنے والی ہیں۔ دراصل سلمان خان کی بہن ارپتا ایک بار پھر سے ماں بننے والی ہیں۔ ایک خبر کے مطابق ارپتا اور ایوش کے گھر ایک ننھا مہمان ایکبار پھر سے آنے والا ہے۔ دونوں اپنے دوسرے بچے کو لے کر بہت خوش ہیں۔ دونوں کو پہلے سے ایک بیٹا ہے جس کا نام آحل شرما ہے۔ سلمان خان آحل سے کافی قریب ہے وہ آئے دن آحل کے ساتھ کے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیر کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں سلمان خان ایک بار پھر سے ماما بننے والے ہیں۔