سلمان کے ٹکراو سے بچنے بھنسالی نے اپنی فلم کا لوکیشن بدل لیا

   

بالی ووڈ فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان ایک ساتھ فلم ’’انشا اللہ‘‘ کرنے والے تھے لیکن اب یہ فلم برفدان کی نذر ہوگئی۔ دونوں اپنے اپنے دوسرے پراجکٹس کے ساتھ آگے بڑھ گئے ہیں جہاں بھنسالی اب ’’گنگو بائی کٹھیا واڑی‘‘ میں مصروف ہیں۔ وہیں سلمان خان ’رادھے‘‘ اور ’’موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ کی شوٹنگ شروع کرنے جارہے ہیں۔ دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ دونوں کی ان بن ہو گئی ہے اور بھنسالی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محبوب اسٹوڈیو میں اس جگہ اپنا سیٹ نہیں بنائیں گے جہاں سلمان اپنی فلم کی شوٹنگ کریں گے، حالانکہ اس کے برخلاف نئی اطلاعات کی مانیں تو دونوں کچھ شرائط پر الگ ہوئے ہیں۔ سلمان محبوب اسٹوڈیوز میں اپنی فلم کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ کریں گے۔ جبکہ بھنسالی اب گورے گاوں میں شوٹ کریں گے کیونکہ انہیں بڑے اور وسیع سیٹ کے لئے زیادہ جگہ کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ سلمان سے ٹکراو سے بچنے کے لئے بھنسالی نے اپنا لوکیشن الگ ہی کرلیا ہے، لیکن اب ان خبروں میں کتنی سچائی ہے کہا نہیں جاسکتا لیکن وجوہات جو بھی ہو اب میڈیا سلمان اور بھنسالی کی ہر خبر کو حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔