سلم علاقوں میں غیر مجاز تعمیرات کیلئے خلاف سی پی کا دھرنا

   

حیدرآباد: سی پی آئی سٹی کونسل کی جانب سے بیگم پیٹ سلم علاقوں کے مکینوں کی تائید میں جی ایچ ایم سی دفتر کے روبرو احتجاج منظم کیا گیا۔ سی پی آئی نے رئیل اسٹیٹ کی جانب سے غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کمیونٹی ٹائلیٹس کو منہدم کرتے ہوئے تعمیرات کا عمل جاری ہے۔ پرکاش نگر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج میں حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی کی قومی عاملہ کے رکن اور سابق رکن راجیہ سبھا سید عزیز پاشاہ نے کہا کہ بلڈر نے غریبوں کے ٹائلٹس کو منہدم کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور حکومت کی جانب سے غیر مجاز تعمیرات روکنے کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے نئے ٹائلٹس کامپلکس کی تعمیر اور متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ سٹی سی پی آئی کے سکریٹری ای ٹی نرسمہا نے بلڈرس سے بلدی عہدیداروں کی ملی بھگت کا الزام عائد کیا ۔ سی پی آئی قائدین محمد اشفاق ، محمد سلیم خاں ، شریمتی پدما اور دوسروں نے حصہ لیا۔