نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں آج سے 99.75 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی دہلی خوردہ فروخت کی قیمت آج سے 1,680 روپے ہوگئی ہے۔ تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔